7 ستمبر 2012 - 19:30

ترکی کے وزیراعظم رجب طیب اردوغان نے کہا ہے کہ اسرائیل کی طرف سے ایران کی ایٹمی تنصیبات پر حملے کا کوئی امکان نہیں ہے۔

ابنا: ترکی کے وزیراعظم رجب طیب اردوغان نے کہا ہے کہ اسرائیل کی طرف سے ایران کی ایٹمی تنصیبات پر حملے کا کوئی امکان نہیں تاہم انہوں نے خبردار کیا کہ اگر اسرائیل کی طرف سے کسی بھی جارحیت کا ارتکاب کیا گیا تو یہ پورے خطے کی تباہی کا باعث بنے گا۔ انہوں نے کہاکہ اس وقت خطے کو امن و استحکام کی ضرورت ہے۔ واضح رہے کہ اسرائیل ایران کی ایٹمی تنصیبات پر کئی بار پہلے بھی حملے کی دھمکیاں دے چکا ہے تاہم ایران کئی بار کہہ چکا ہے کہ این پی ٹی معاہدے کے رکن ہونے کے ناطے وہ اپنی ذمہ داریوں سے اچھی طرح آگاہ ہے اور ایٹمی توانائی کے بین الاقوامی ادارے کا رکن ہونے کے ناطے اسے پرامن ایٹمی توانائی استعمال کا پورا حق حاصل ہے۔...../169